برہان پور (مدھیہ پردیش)،20 جون (ایجنسی) اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کرکٹ کے فائنل میچ میں پاکستان کی جیت پر مبینہ طور پر آتشبازی کرنے سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں کشیدگی کی صورت حال پیدا ہونے کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کیا ہے.
شاہ پور پولیس تھانے کے انچارج انسپکٹر سنجے پاٹھک نے منگل کو بتایا کہ پولیس نے پیر کو 19 سے 35 سال کی عمر کے 15 لوگوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (غداری) اور 120 بی (مجرمانہ سازش) کے تحت گرفتار کیا ہے. ان کے خلاف شکایت تھی کہ کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت پر انہوں نے جشن
مناتے ہوئے آتشبازی کی اور پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے.
انہوں نے بتایا کہ منگل کو صبح ان تمام کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سب کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا. تمام ملزمان کو کھنڈوا ضلع جیل بھیج دیا گیا.
بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد رات قریب 10 بجے عوامی مقامات پر پاکستان کی حمایت میں اور ہندوستان مخالف نعرے لگا کر آتشبازی کی.